ہانگ کانگ سکسز:پاکستان نےجنوبی افریقہ کوشکست دیکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

0
16

ہانگ کانگ سکسز کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نےجنوبی افریقہ کو5وکٹوں سےشکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،جنوبی افریقہ نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔گرین شرٹس نے 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سےعبد اللہ بیومی اور کپتان جارڈن مورس ایک، ایک رن کےمہمان ثابت ہوئے جبکہ جورک وین نے 40 رنز کی اننگزکھیلی۔ بلکی سمجمن اور یتھن جان بالترتیب 26 اور 29 رنز بناکے ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازعبدالصمدنےکیاانہوں نےجنوبی افریقہ کےخلاف تباہ کن بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 8 چھکوں کی بدولت 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ خواجہ نافع 36 رنز بنا سکے جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 2 گیندوں میں 2 چھکوں کی بدولت 12 رنز بنائے۔
پاکستان نے 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا کر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ اورسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

Leave a reply