27ویں آئینی ترمیم،حکومتی اتحادکی قومی اسمبلی میں واضح اکثریت

27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےلئےحکومتی اتحادکو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے۔
قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادکو237اراکین کی حمایت حاصل ہےجبکہ آئینی ترمیم میں دوتہائی اکثریت کےلئے224ووٹ درکارہیں،قومی اسمبلی کامکمل ایوان 336اراکین پرمشتمل ہے۔
قومی اسمبلی میں حکمران جماعت ن لیگ کے125،پیپلزپارٹی75ایم کیوایم کے22اراکین حکومتی اتحادکاحصہ ہیں ،جبکہ ق لیگ کے5،استحکام پاکستان پارٹی کے4اراکین کی حکومت کوحمایت حاصل ہے۔
ضیالیگ،نیشنل پارٹی اوربی اےپی کاایک ایک رکن حکومت کی حمایت میں شامل ہےجبکہ حکومتی اتحادکو4آزاداراکین کی حمایت بھی حاصل ہے،دوسری جانب اپوزیشن کوقومی اسمبلی میں89اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں74 آزاداراکین ،سنی اتحادکونسل کاایک رکن شامل ہے،جبکہ جےیوآئی کے1،بی این پی،ایم ڈبلیوایم اورپی کےمیپ کاایک ایک رکن اپوزیشن میں شامل ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز27ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت کےساتھ سینیٹ سےمنظورہوگئی تھی۔جس میں تحریک انصاف کےسیف اللہ ابڑواورجےیوآئی کےاحمدخان نےترمیم کےحق میں ووٹ دیاتھا۔















