سنگجانی جلسہ کیس :مسلسل عدم حاضری پرشیخ وقاص اکرم کےوارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر شیخ وقاص اکرم کےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
اسلام آبادکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرانےپی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نےمسلسل عدم حاضری پرشیخ وقاص اکرم کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے،عدالت نےعمرایوب اورزرتاج گل کاپاسپورٹ بلاک کرنےکاحکم دیتےہوئےپاسپورٹ بلاک کرکےرپورٹ پیش کرنےکاحکم بھی دیا۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت3دسمبرتک ملتوی کردی۔















