وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپرکراچی پہنچ گئے

0
14

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپرکراچی پہنچ گئے۔ کینٹ ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

فیصل بیس پہنچنےپروزیراعظم شہبازشریف کاوزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی میں مصروف دن گزارےگئےجبکہ آج کینٹ ریلوے سٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیےسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
کراچی کینٹ اسٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کینٹ اسٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرادی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف وزیراعلیٰ سندھ اورگورنرکامران ٹیسوری سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگےجبکہ وزیراعظم کی ایم کیوایم اورن لیگ سندھ کےرہنماؤں کےساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

Leave a reply