الیکشن کمیشن نےسینیٹ کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نےسینیٹ کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کےشیڈول کےمطابق پنجاب سےسینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کیلئےپولنگ 9دسمبر کو ہوگی، امیدوار 20 اور 21 نومبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں ،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ 25نومبر کو ہوگی۔
شیڈول میں کہاگیاہےکہ کاغذات نامزدگی کی منظوری یامستردکئےجانےکیخلاف اپیلیں 27نومبرتک دائرہوں گی،امیدواریکم دسمبرتک اپنےکاغذات نامزدگی واپس لےسکتےہیں۔
خیال رہےکہ یہ نشست مسلم لیگ (ن)کےعرفان صدیقی کی وفات کےباعث خالی ہوئی تھی۔















