کراچی کینٹ سٹیشن اپ گریڈیشن: کون سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟

0
11

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری،کراچی کینٹ سٹیشن اپ گریڈیشن مکمل، کون سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟تمام تر تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پاکستان ریلویز کے جانب سے کراچی کینٹ سٹیشن کو جدید طرز پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔کراچی کے اس ریلوے سٹیشن پر 2 جدید سی آئی پی لاؤنجز، 3 ویٹنگ ہالز اور ایگزیکٹو واش رومز بنائے گئے ہیں، جبکہ چار ایسکیلیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ریل کےمسافروں کی سہولت کیلئے جدید تقاضوں کے عین مطابق انفارمیشن ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں۔
اب مسافر کسی طرح کی شکایت کی صورت میں کیو آر کوڈ سے ڈیجیٹل کمپلینٹ بھی درج کروا سکیں گے، یہ کمپلینٹ وزارت اور ہیڈکوارٹرز میں بھی موصول ہوگی۔ صفائی ستھرائی کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے، جن کا عملہ مکینکل کلیننگ کے ذریعے 24 گھنٹے کراچی کینٹ سٹیشن اور اطراف کے ٹریک کو صاف ستھرا رکھے گا۔ریلوےسٹیشن کو خوبصورت رکھنے کیلئے سٹینڈرڈ ماڈل سٹالز نصب کیے گئے ہیں، جبکہ مسافروں کی درست اور بلا تعطل رہنمائی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اناؤنسمنٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔
کراچی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ شالیمار ایکسپریس کے پورے ریک کو ری فربش کر کے نیا جیسا بنا دیا گیا ہے، ٹرین میں لائیو کچن، فری وائی فائی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
ٹرین میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈائننگ کار لگائی گئی ہے، جہاں فوڈ سٹینڈرڈز کے مطابق بہترین اور گرم اور تازہ کھانا فراہم کیا جائے گا۔

Leave a reply