ایشیائی ترقیاتی بینک نےلیسکوکیلئےقرض کی منظوری دیدی

0
7

ایشیائی ترقیاتی بینک نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کےلئے4ارب ر وپےقرض کی منظوری دےدی۔
ذرائع کےمطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو)نے4ارب کےقرض سے1لاکھ 30ہزارمیٹرزکی خریداری شروع کردی،جس میں سنگل،تھری فیز،اوراےایم آئی ایل ٹی اورایچ ٹی میٹرزکی خریداری کی جائیگی۔
ذرائع کاکہناہےکہ بجلی چوری والےعلاقوں میں32ہزارسنگل فیزمیٹرکی تنصیب کی جائیگی اورہائی لائن لاسزوالےفیڈرزپر7ہزارتھری فیزکنکشنزبھی سمارٹ میٹرز پر منتقل ہوں گے۔
ذرائع کابتاناہےکہ پانچ کلو واٹ سے 25کلوواٹ کےکنکشنز کیلئے 68 ہزار تھری فیز میٹرز کی خریداری ہو گی،صنعتی اور کمرشل صارفین کے لئے بھی جدید میٹرز کی خریداری کی جائے گی۔

Leave a reply