امریکا میں پاکستانی طلبا کیلئے پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کا آغاز

0
7

بیرون ملک جا کر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری، امریکاکی یونیورسٹیوں میں پاکستانی سٹوڈنتس کیلئے پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کا آغازکردیاگیا ۔
ٹاپ ففٹی یونیورسٹیز میں سٹوڈنٹس کو مکمل ٹیوشن فیس کےساتھ ماہانہ وظیفہ بھی ملےگا۔پاکستانی سٹوڈنٹ اب مکمل فنڈڈ سکالر شپ حاصل کر کے امریکا کی بہترین یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کر سکیں گے۔
’’یو ایس پاکستان نالج کوریڈور‘‘ کے نام سے شروع کئے گئے پروگرام کے تحت امریکا کی 100 بہترین یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے سکالرشپس دستیاب ہوں گے۔ ٹاپ 50 یونیورسٹیوں میں ملنے والےسکالر شپ میں مکمل ٹیوشن فیس کا احاطہ کیا جائے گا۔سکالرشپ میں ماہانہ وظیفہ اور ہیلتھ انشورنس بھی شامل ہوں گی۔
امریکا کی 51 ویں سے 100 یویں رینک تک یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی کرنے والے سٹوڈنٹس کو جزوی فنڈنگ ملے گی۔ انہیں 12 ہزار ڈالر سالانہ ٹیوشن سپورٹ ملے گی۔

Leave a reply