حکومت کادھواں پھیلانےوالی بسوں کیخلاف ایکشن کافیصلہ

0
26

سموگ کی روک تھام کےلئے پنجاب حکومت نےصوبہ بھرمیں دھواں پھیلانے والی بسوں کو وکس سرٹیفکیشن فوری لازمی قراردےدیا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کاکہناہےکہ پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز ، سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر ہسپتالوں کی ناقص بسیں اب نہیں چلیں گی،دھواں پھیلانے والی ہیوی گاڑیوں کےلئے وکس (VICS) سرٹیفیکیشن فوری لازمی قراردےدیاہے،طلبا وسٹاف کو لانے لے جانے والی خستہ حال گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا حکم دےدیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ حد سے زائد دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں ضبط ہوں گی ،سرکاری و نجی اداروں کو آخری وارننگ دی جارہی ہے، بڑی گاڑیاں اور بسیں معیار پر پوری نہ اتریں تو قانونی کارروائی یقینی بنائی جائےگی۔

Leave a reply