ججز ٹرانسفر کیس: عدم پیروی پرعدالت نےدرخواست خارج کردی

0
27

ججز ٹرانسفر کیس میں عدم پیروی پروفاقی آئینی عدالت نےدرخواست خارج کردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےججزٹرانسفرکیس پرچیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔
درخواست میں استدعاکی گئی تھی کہ انٹراکورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھیجی جائے۔
سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے کوئی بھی وکیل یا نمائندہ پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے پانچوں ججز کی درخواست خارج کر دی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے ججز کے تبادلے کو کثرتِ رائے سے درست قرار دیا تھا۔

Leave a reply