ایتھوپیا:آتش فشاں پھٹنےسےبننےوالےدھوئیں اورراکھ کےبادل چین پہنچ گئے

0
45

ایتھوپیا کےآتش فشاں پھٹنے سے بننے والے دھوئیں اورراکھ کےبادل چین پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق راکھ کےبادل پہلے یمن ،عمان پھرپاکستان اوربھارت پہنچے،متعددبھارتی ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کردیں،بھارت کےبعدبادل چین کی فضائی حدودمیں داخل ہوگئے۔
راکھ کےبادل پیرکوگوادربندرگاہ کےجنوب میں111کلو میٹرکے فاصلے پر دیکھے گئے،راکھ کےبادلوں کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں بھی فضائی آپریشن متاثر ہوا۔
دنیابھرمیں آتش فشاں کی تعدادکتنی،تفصیلات جاری:
انڈونیشیامیں سب سےزیادہ 59فعال آتش فشاں موجودہیں،جبکہ جاپان میں فعال آتش فشاں44اور امریکا میں42 آتش فشاں موجودہیں۔دنیامیں سب سےزیادہ162آتش فشاں امریکامیں ہی موجودہیں۔
واضح رہےکہ رواں ہفتے پیرکےروز ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹ گیاتھا۔جس کا دھواں 46 ہزار فُٹ کی بلندی تک پہنچاتھا۔

Leave a reply