دوسری شادی کا اسٹیٹس :مداحوں نےاذلان شاہ پرتنقیدکےنشتربرسادئیے

معروف یوٹیوبراذلان شاہ کودوسری شادی کااسٹیٹس لگانامہنگاپڑھ گیا،مداحوں نےتنقیدکےنشتربرسادئیے۔
سوشل میڈیاسےشہرت حاصل کرنےوالےاذلان شاہ نےحال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پراعلان کیاتھا۔کہ میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں اور میری اہلیہ نے اس کی اجازت دے دی ہے، اس معاملے میں میرے خاندان کو نہ بیچ میں لایا جائے اور میرے لیے دعا کی جائے۔
اذلان شاہ کایہ اعلان سوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا،جس پرصارفین نےشدید غصے کا اظہارکیا۔
شدید تنقید کے بعد یوٹیوبراذلان شاہ نےاپنےبارےمیں ایک اوروضاحتی ویڈیو بیان جاری کیاکہ میری پوسٹ کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا تھا کہ میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں تاہم یہ دوسری شادی نہیں بلکہ میں اپنی اہلیہ وریشہ سے ہی دوبارہ نکاح کر رہا ہوں۔
اپنےاس بیان میں اذلان کابتاناتھاکہ اس اعلان کے بعد بعض افراد نے اسے مذاق سمجھا، کچھ نے سخت زبان استعمال کی اور کچھ نے مجھ پر طنز کیا۔
اذلان شاہ کی اہلیہ وریشہ نے بھی تصدیق کرتےہوئے بتایاکہ ہماری شادی کوتین سال ہونےوالےہیں،جس کی سالگرہ کےباعث ہم دوبارہ شادی کررہے ہیں، اذلان کا اعلان کرنے کا انداز غلط تھا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں اور یہ تاثر دینا درست نہیں کہ وہ کسی اور سے شادی کررہے ہیں۔
یوٹیوبراذلان شاہ کےاس اسٹیٹس کوصارفین محض صرف سستی شہرت قراردےرہےہیں۔















