واشنگٹن میں فائرنگ:پاکستان کامتاثرہ خاندانوں اورعوام سےدکھ کااظہار

0
25

واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ پرپاکستان نےمتاثرہ خاندانوں اورعوام سےدکھ کااظہارکیا۔
ترجمان دفترخارجہ کاواشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ پرردعمل دیتےہوئے کہناتھاکہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کی سخت مذمت کرتاہے،دلی ہمدردیاں ہلاک ہونےوالےامریکی فوجی کےساتھ ہیں، زخمیوں کی جلداورمکمل صحت یابی کیلئے دعاگوہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ متاثرہ خاندانوں،امریکی حکومت ،عوام سےگہرےدکھ اوراظہارافسوس کرتےہیں ،مخصوص ہدف پرحملہ بلاشبہ امریکی سرزمین پردہشتگردی کی سنگین واردات ہے۔

Leave a reply