حکومت کابڑااقدام:شادی ہالزکیلئےپارکنگ لازمی قراردیدی

0
29

 پنجاب حکومت نے شادی ہالز کیلئے پارکنگ لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ پارکنگ نہ ہونے پر ایسے شادی ہالز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔
حکومتی مؤقف کے مطابق شادی ہالز کے باہر گاڑیوں کا رش ٹریفک میں شدید رکاوٹ پیدا کرتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے تمام شادی ہال مالکان کو فوری طور پر پارکنگ کا مناسب انتظام کرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بغیر پارکنگ کے ہال چلنے نہیں دیے جائیں گے اور ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply