بڑی تبدیلی ! کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر

بڑی تبدیلی ، کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے اہم خبر، کینیڈا نے گریجویٹ طلبا کے لیے شرط میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں بین الاقوامی سٹڈی پرمٹس میں کمی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے تصدیق کی ہے کہ وہ 2026 میں بین الاقوامی سٹڈی پرمٹس کی تعداد میں کمی کرے گا، تاکہ عارضی رہائشیوں کا حصہ 2027 کے آخر تک 5 فیصد سے کم کیا جا سکے۔سٹڈی پرمٹ ہدف 2026 میں آئی آر سی سی مجموعی طور پر 408,000 سٹڈی پرمٹس جاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس میں نئے بین الاقوامی طلبہ کے لیے 155,000 پرمٹس ، موجودہ یا واپس آنے والے طلبا کے لیے 253,000 توسیعی پرمٹس شامل ہیں۔
یہ تعداد 2025 کے مقابلے میں 7 فیصد کم اور 2024 کے ہدف سے 16 فیصد کم ہے، جو کینیڈا کے بین الاقوامی سٹوڈنٹ پروگرام کی قومی ترجیحات سے ہم آہنگ نمو کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔















