کوئی عدالت یاجج آئینی ترمیم کوکالعدم قرارنہیں دےسکتا،بلاول بھٹو

0
17

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ آئینی ترمیم پرنظرثانی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے،کوئی عدالت یاجج آئینی ترمیم کوکالعدم قرارنہیں دےسکتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کااپنےبیان میں کہناتھاکہ ایسےکسی فیصلےمیں ساتھ نہیں دیں گے جس سےوفاق کمزورہو،اورنہ ہی ایسےکسی فیصلے میں ساتھ دینگے جس میں صوبوں کےحقوق پرڈاکہ ڈالاجائے،18ویں ترمیم اوراین ایف سی نےوفاق کومضبوط بنیاددی،پیپلزپارٹی ہراس فیصلےکی حامی ہے جووفاق اورصوبوں کومضبوط کرے،کوئی بھی فیصلہ جس سےوفاق کمزورہوپیپلزپارٹی قبول نہیں کرے گی۔
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ آئینی ترمیم پرنظرثانی کااختیارصرف پارلیمنٹ کےپاس ہے،کوئی عدالت یاجج آئینی ترمیم کوکالعدم قرارنہیں دےسکتا،دوسرےاداروں کی پارلیمان کےدائرہ کارمیں مداخلت قبول نہیں، ماضی میں مداخلت کانقصان ہمیشہ عوام نےبھگتاہے،پارلیمان کےاختیارات اوردائرہ کارکاتحفظ کریں گے،آئین سازی پارلیمنٹ کاحق ہے،اسےکوئی نہیں چھین سکتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ ملک میں فالٹ لائنزتھیں اورہیں،18ویں ترمیم کرکےوفاق کومضبوط کیا، 18ویں ترمیم اوراین ایف سی پرتنقیدکرنیوالوں کو اندازہ نہیں ہم نےعلیحدگی پسندسیاست دفن کردی،کچھ لوگ این ایف سی اور 18ویں ترمیم سےکھیلنےکی کوشش کررہےہیں،این ایف سی اور18ویں ترمیم سے کھیلناآگ سےکھیلنےکےبرابرہوگا۔

Leave a reply