26نومبراحتجاج کیس :شوکت خانم ہسپتال کےاکاؤنٹ ڈی فریزکرنےکی درخواست منظور

26نومبراحتجاج کیس میں شوکت خانم ہسپتال اورنمل یونیورسٹی کےاکاؤنٹ ڈی فریزکرنےکی درخواست منظورکرلی گئی۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےعلیمہ خان کے خلاف 26نومبراحتجاج کیس کی سماعت کی۔
پراسیکیوٹرنےکہاکہ پراسیکیوشن نےزبانی یاتحریری طورپراکاؤنٹ فریزکرنےکی درخوست نہیں دی ،شوکت خانم ہسپتال یانمل کےاکاؤنٹ فریزکرنےکاعدالتی حکم بھی موجودنہیں،پراسیکیوشن کوہسپتال اوریونیورسٹی کےاکاؤنٹ ڈی فریزکرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نےشوکت خانم ہسپتال اورنمل یونیورسٹی کےاکاؤنٹ ڈی فریزکرنےکی درخواست منظور کرلی۔
واضح رہےکہ علیمہ خان کےخلاف تھانہ صادق آبادمیں مقدمہ درج ہے۔















