افغان وارنےہمارےکلچراورسوسائٹی کوبری طرح متاثرکیا،اسدقیصر

رہنماتحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغان وار نے ہمارے کلچراورسوسائٹی کوبری طرح متاثرکیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کےرہنما اسد قیصراورمحمد زبیرنے مشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں رہنماتحریک نصاف اسدقیصرکاکہناتھاکہ قبائلی علاقوں میں لوگوں کوروزگارکےمواقع ملنے چاہئیں،این ایف سی کاشیئرخیبرپختونخواکونہیں مل رہاہے،فاٹا کےانضمام کےوقت ایک ہزارارب روپےدینےکاوعدہ کیاگیاتھا،ایک ہزارارب روپےضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پرلگنےتھے۔
اسدقیصرکامزیدکہناتھاکہ ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے،افغان وارنے ہمارے کلچر اور سوسائٹی کوبری طرح متاثرکیا،چاہتےہیں ملک کےتمام ادارےمضبوط ہوں۔
سینئرسیاستدان محمدزبیرکاکہناتھاکہ پاکستان کی برآمدات میں کمی ہورہی ہے،حکومتی وزراغلط تاثردےرہےہیں کہ ملک میں استحکام آرہاہے۔















