سام سنگ نےپہلاٹرائی فولڈنگ فون متعارف کرادیا

موبائل بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپناپہلاٹرائی فولڈنگ فون ’’گیلیکسی زی ٹرائی فولڈ‘‘ متعارف کرادیا۔
سام سنگ نے منگل کے روز اپنا پہلاٹرائی فولڈنگ اسمارٹ فون، ’’گیلیکسی زی ٹرائی فولڈ‘‘ متعارف کرایا۔ 2,443 ڈالر کی قیمت کے ساتھ یہ فون اعلیٰ طبقے کے صارفین کے لیے ہے اور نئے آئی فون 17 سے کئی گنا مہنگا ہے۔ فون باضابطہ طور پر 12 دسمبر سے دستیاب ہوگا۔
کمپنی ترجمان کاکہناہےکہ فون 12دسمبرسےجنوبی کوریامیں فروخت ہوناشروع ہوگا،فون جلدامریکا،چین ،سنگاپور،تائیوان اوریواےای میں لانچ کیاجائے گا۔
رپورٹس کے مطابق نئے Galaxy Z TriFold کو کھولنے پر اس کی موٹائی صرف 4.2 ملی میٹر ہوگی، جبکہ بند ہونے کی حالت میں یہ تقریباً 14 ملی میٹر موٹا ہوگا۔ سام سنگ کا یہ نیا ٹرائی فولڈ ڈیوائس تین فولڈز پر مبنی منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
فون میں ایک 6.5 انچ کا کور اسکرین اور 10 انچ کا اندرونی ڈسپلے شامل ہوگا۔ Galaxy Z Fold7 کے 8 انچ اسکرین کے برعکس، TriFold کا اندرونی ڈسپلے چوڑا (wider) ہےجو زیادہ بہتر ویوئنگ ایکسپیریئنس فراہم کرےگا۔















