سردی کی لہر میں زبردست اضافہ متوقع، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
12

سردی کی لہر میں زبردست اضافہ متوقع،محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو خبردار کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی پڑ رہی ہے، تاہم آئندہ ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ، جبکہ ساحلی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے داخلے کے بعد کراچی سے کشمیر تک کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج سے15دسمبرتک ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کی توقع ہے،جبکہ آزادکشمیر،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں بھی بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے،اُدھرچترال، دیر، سوات،شانگلہ،مانسہرہ،ایبٹ آباد،مری ،گلیات میں بارش اوربرفباری کاامکان ہے ،دوسری جانب پشاور،چارسدہ،مردان،نوشہرہ اورصوابی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں اورپہاڑوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو خبردار کرتے ہوئے سردی سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply