ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلاب برپا:بھارتی پہلی ’اےآئی ‘اداکارہ متعارف

0
8

ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلاب برپا،بھارت نے پہلی ’اےآئی ‘اداکارہ متعارف کرادی۔
بھارت کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اےآئی )سےتیارکردہ اداکارہ نینااوترنے مائیکرو ڈرامے ”ٹروتھ اینڈ لائیز“ کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا۔یہ ڈرامہ رواں سال اکتوبرمیں فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ریلز پر جاری ہوا۔
اس ڈرامےکی کہانی  اعتماد،دھوکہ اوردوستی جیسےموضوع کرگردگھومتی ہےجوکہ ایک ایک منٹ کی مختصر قسطوں میں پیش کیا گیا ہے، ڈرامہ خواتین کی ایک ٹیم نے تخلیق کیا ہے۔
ڈرامےمیں نینا اوتر صرف ایک ڈیجیٹل کردار نہیں بلکہ وہ انسانی اداکاروں کے ساتھ سکرین پر نظر آتی ہیں ،اےآئی سےتیارکردہ اداکارہ کو بھارتی جذبات، ثقافت اور انسانی کہانیوں کو سمجھنے اور دکھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔تاکہ ہر منظر حقیقت کے قریب محسوس ہو۔
اس سیریز میں اے آئی، 3 ڈی ٹیکنالوجی اور حقیقی وقت کی کہانی سنانے کی تکنیک کا امتزاج کیا گیا ہے اور ہر قسط کو نشر کرنے سے پہلے اخلاقی معیار کے مطابق جانچ بھی لیا جاتا ہے۔
اوتر میٹا لیبز کے شریک بانی اور سی ای او ابھشیک رازدھن کاکہناہےکہ نینا اوتر کی تخلیق کا مقصد صرف ڈیجیٹل ماڈل تیار کرنا نہیں بلکہ اس کی تخلیق سےایسی شخصیت متعارف کراناتھاجو جذبات اور سماجی حساسیت کو سمجھ سکے، نینا میں جذبات، انسانی خامیاں، مزاح اور تعلق پیدا کرنے کی صلاحیت شامل کی گئی ہے تاکہ وہ حقیقی اور قابل ربط محسوس ہو۔
نینا اوتر بین الاقوامی کرداروں سےمختلف ہیں کیونکہ وہ صرف ٹیکنالوجی پر مبنی نہیں بلکہ جذباتی گہرائی اور ثقافتی ربط پر بھی توجہ دیتی ہیں، نینا خود کہتی ہیں،میں انسانوں کی جگہ لینے نہیں آئی بلکہ انہیں ایک ایک جذبات کے ذریعے دکھانے کے لیے موجود ہوں۔
یہ ڈرامہ بھارتی شوبزانڈسٹری اور ناظرین کے لیے ایک نئے انداز کی کہانی سنانے کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں ڈیجیٹل کردار بھی حقیقی اور جذباتی طور پر قابل ربط محسوس ہوتے ہیں۔

Leave a reply