جنگجوؤں کاایک چھوٹاساگروپ یہودیوں کےخلاف اٹھ کھڑاہوا،صدرٹرمپ

0
12

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ جنگجوؤں کاایک چھوٹاساگروپ یہودیوں کےخلاف اٹھ کھڑاہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں گرنا اچھی بات نہیں، اس لیے محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون کئی حوالوں سے فائٹر جیٹس سے بہتر ہیں، تاہم امریکی طیارے اپنی مثال آپ ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگجوؤں کا ایک چھوٹا سا گروپ یہودیوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے، جبکہ اسرائیل کے ساتھ امریکا کا تعلق ہزاروں برسوں پر محیط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی قوم متحد ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد نے انہیں کہا تھا کہ امریکا میں یہودی اور اسرائیلی لابی بہت مضبوط ہے۔

Leave a reply