عابد علی صرف ایک ہمسفر نہیں بلکہ تحفظ اور زندگی کا احساس تھے ،اداکارہ رابعہ عابد

0
4

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ رابعہ عابدنےکہاہےکہ عابد علی صرف ایک ہمسفر نہیں بلکہ تحفظ اور زندگی کا احساس تھے ۔
اداکارہ رابعہ عابدنےایک نجی چینل کےشومیں بطورمہمان شرکت کی،جہاں پر اُنہوں نےنجی زندگی اور کیرئیرکےبارےمیں تفصیلی گفتگوکی۔
میزبان کےسوال پراداکارہ نےکہاکہ مرحوم شوہرعابدعلی کے جانے کے بعد بھی ان کی یادیں ہمیشہ ان کےساتھ رہتی ہیں، عابد علی ان کی زندگی کا مضبوط سہارا تھے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےرابعہ عابدکاکہناتھاکہ عابد علی کا ساتھ ان کے اندازِ محبت اور بولے گئے الفاظ آج تک دل میں تازہ ہیں، وہ اپنے روزمرہ معمولات میں خود کو مصروف رکھتی ہیں مگرانسان اپنی جان سے پیاری چیز کے بغیر نہیں رہ سکتا۔عابد علی ان کے لیے صرف ایک ہمسفر نہیں بلکہ تحفظ اور زندگی کا احساس تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات ایک فلائٹ میں ہوئی جب وہ کیبن کریو میں شامل تھیں تاہم اصل قربت کوئٹہ میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بڑھی اور پھر 2006 میں دونوں نے شادی کرلی۔
اپنے جذباتی لمحے کا ذکر کرتے ہوئے رابعہ عابد نے بتایا کہ انہیں عابد علی سے اپنی وابستگی کا احساس اس وقت ہوا جب ایک دن انہیں وہ صبح کا میسج موصول نہیں ہوا جو دونوں چھ ماہ سے روزانہ ایک دوسرے کو بھیج رہے تھے۔

Leave a reply