اداکار عمران عباس کی کربلا میں زائرین کو پانی پلانے کی ویڈیو وائرل

0
2

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی کربلا میں زائرین کو پانی پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
محرم الحرام کے موقع پر عراق میں موجود عمران عباس نے کربلا سے اپنی روحانی حاضری کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں زائرین کی خدمت کرتے، مقدس مقامات کی زیارت کرتے اور تاریخی نوادرات کا مشاہدہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عمران عباس کی پوسٹس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے، جہاں مداح ان کے روحانی سفر کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Leave a reply