شادی کے جوڑے میں واٹر سلائیڈ، امریکی میاں بیوی نے سب کو حیران کر دیا

0
4

امریکا میں ایک میاں بیوی نے شادی کا جشن منفرد انداز میں منا کر سب کو حیران کر دیا۔

نارتھ ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے جون اور کیشا لاکوڈک نے شادی کے لباس میں 60 فٹ بلند واٹر سلائیڈ پر دوبارہ شادی کا عہد دہرایا، جس کے بعد دونوں نے ایک گھنٹے میں 6 بار واٹر سلائیڈ سے نیچے آ کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد 30 دن میں سب سے زیادہ بار شادی کی تجدید کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنا ہے۔

Leave a reply