’اگر ساتھ لکھا نہ ہو تو راستے الگ ہوجاتے ہیں‘ عماد وسیم کی اہلیہ نائلہ راجہ کا ناقدین کو جواب

0
101

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ نائلہ راجہ نے اپنی ازدواجی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔۔

نائلہ راجہ نے کہا ہے کہ اگر دو لوگوں کا ساتھ قسمت میں نہ لکھا ہو تو وہ ایک نہ ایک دن ایک دوسرے سے جدا ہو ہی جاتے ہیں، اس لیے ہر معاملے میں کسی ایک شخص کو قصوروار ٹھہرانا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شادی ان کی زندگی کا صرف ایک حصہ ہے، پوری زندگی نہیں۔ نائلہ راجہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی، جہاں بعض صارفین نے ان پر تنقید کی جبکہ کچھ نے ان کے مؤقف کی حمایت بھی کی۔

Leave a reply