وینزویلا ، زلزلے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 920 ہو گئی

0
5

وینزویلا میں بدھ کی شام آنے والے 2 طاقتور زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 920 ہو گئی۔
وینزویلا کے وزیر صحت کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد لاپتہ ہیں ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔زلزلے کے باعث سکول بند اور ٹرین سروس معطل کر دی گئیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔زلزلے سے کراکس کے مرکزی مائی کیٹیا ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا، جس کے بعد فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔
وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے قومی ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کےٹرمینل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply