افغان طالبان کاپاکستان پرڈرون حملہ، پاک فوج نے ناکام بنادیا

0
6

افغان طالبان نےپاکستان پر ڈرونر کے ذریعے حملہ کیا،جس کو پاک فوج نے ناکام بنادیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق 13 مارچ کو افغان طالبان نے پاکستان پر ڈرون حملے کیے، ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ تباہ شدہ ڈرون کےملبےسےراولپنڈی اورکوہاٹ میں ایک ایک شہری زخمی ہواجبکہ بلوچستان کےشہرکوئٹہ میں دو بچے زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کامزیدکہناہےکہ افغان سرزمین سےہونےوالی دہشت گردی ناقابل قبول اورناقابل برداشت ہے۔افواج پاکستان دہشت گردی اوراس کی تمام شکلوں کےخلاف ثابت قدمی سےلڑتی رہیں گی۔
آئی ایس پی آرکابتاناہےکہ افغانستان کی جانب سے ڈرون حملے عوام میں خوف پھیلانے کی افغان طالبان کی ناپاک کوشش تھی۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ پاکستان کی عوام اورمسلح افواج افغانستان پر قابض کرائے کی دہشتگرد ملیشیا کی حقیقت جانتے ہیں، افغان سرزمین سے دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا۔

Leave a reply