پنجاب کےبعدسندھ کابھی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

0
5

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، جبکہ اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
دوسری جانب حکومت پنجاب پہلے ہی صوبے میں تین ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی جبکہ اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔

Leave a reply