محمد رضوان کی این سی سی آئی اےطلبی کیخلاف درخواست خارج ہوگئی

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کی کارروائی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے محمد رضوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو حقائق چھپانے پر جرمانہ ہونا چاہئے۔
سابق کپتان محمد رضوان نے این سی سی ائی اے کی کارروائی کے خلاف درخواست میں مؤقف اپنایا کہ این سی سی آئی اے نے بلاجواز طلبی کے نوٹس جاری کئے، عدالت این سی سی آئی اے کی کارروائی کالعدم قرا دے۔















