جہاں بہن بیٹی دی ہو، لوگ اسے جنگلی نہیں کہتے ،کیپٹن (ر) صفدر کا عظمیٰ بخاری کو کرارا جواب

0
4

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے خیبرپختونخوا کے عوام سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کو خیبرپختونخوا کے لوگوں کے لیے ’جنگلی‘ کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں سے رشتہ داری ہو، انہیں جنگلی قرار نہیں دیا جاتا۔ اگر ہم جنگلی ہوتے تو آج آپس میں رشتہ دار نہ ہوتے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خیبرپختونخوا کی بہو ہیں۔

Leave a reply