حکومت کا عوام پر ایک اور پیٹرول بم، قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ

0
5

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت بھی 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر سے ہوگا۔

Leave a reply