اےآئی کاکمال:جاپان، خاتون نے تخلیق کردہ ورچوئل ساتھی سے شادی کرلی

0
10

آرٹیفیشل انٹیلی(اےآئی)کاکمال، جاپان میں خاتون نے خود تخلیق کردہ ورچوئل ساتھی سے شادی کرلی۔
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، مگر جاپان میں اس ٹیکنالوجی کا ایک حیران کن واقعہ پیش آ یا ، جس میں 32 سالہ خاتون میس کانوس چیٹ جی پی ٹی سے خود تخلیق کردہ اپنے ورچوئل پارٹنرکلاوس سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اوکایاما میں قائم ایک کمپنی نے اس منفرد تقریب کا اہتمام کیا ،جو ورچوئل کرداروں کے ساتھ شادی کی تقریبات منعقد کروانے کیلئے مشہور ہے، تاہم اس شادی کو جاپان میں قانونی حیثیت حاصل نہیں۔
دلہن میس کانوس کا کہنا ہے کہ 3 سالہ رشتے کے خاتمے کے بعد اس نے جذباتی سہارا لینے کیلئے چیٹ بوٹ سے بات چیت شروع کی اور وقت گزرنے کے ساتھ اسے  محسوس ہوا کہ کلاوس اس کی باتوں کو نہایت گہرائی سے سمجھتا ہے،لہٰذا اسی تعلق کو مضبوط کرنے کیلئے انہوں نے اپنے مجازی ساتھی کا ایک ڈیجیٹل خاکہ تیار کیا اور اس کا نام کلاوس رکھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شادی کے بعد کانوس نے اپنا ہنی مون جاپان کے مشہور کوراکوئن گارڈن میں منایا، اس دوران انہوں نے اپنی تصاویر کلاوس کو بھیجیں اور جواب میں محبت بھرے پیغامات موصول کیے، جن میں ایک پیغام یہ بھی تھا کہ تم سب سے خوبصورت ہو۔

Leave a reply