
پنجاب کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس بنانے کا حکم دے دیا گیا۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق صوبے بھر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کی جائے گی، جس کے پہلے مرحلے میں 57 سرکاری ہسپتالوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق واسا کو اہم مقامات کی نشاندہی کرنے اور فائر ہائیڈرنٹس بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے کے واقعے میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پمزہسپتال میں آگ سے بچاؤ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے انتظامات ناکافی تھے۔















