کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کر دیا

0
8

امریکا اور اس کے پڑوسی ملک کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں اسٹیل، ڈیری، الیکٹرانکس، زرعی آلات، پلپ اینڈ پیپر، بعض اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات، فرنیچر اور ملبوسات شامل ہیں۔
کینیڈین حکومت کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق نئے محصولات 8 ستمبر سے نافذ ہوں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اختلافات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیا جب سرکاری مذاکرات ناکام ہوئے اور امریکا نے کینیڈین مصنوعات پر نئے محصولات نافذ کردیے۔ امریکا کی جانب سے 22 اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 27.6 ارب ڈالر مالیت کے 50 فیصد محصولات عائد کیے گئے تھے، جبکہ کینیڈا نے متاثرہ کاروباروں اور صنعتوں کی مدد کے لیے 7.5 ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان بھی کیا۔
کینیڈین وزیر خزانہ نے اوٹاوا میں پریس کانفرنس کے دوران صورتحال کو ملک کے لیے ایک غیر معمولی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اس کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔

Leave a reply