27ویں آئینی ترمیم:آرٹیکل6کےکلاز2میں تبدیلی کافیصلہ

0
18

حکومت نے27ویں آئینی ترمیم کےآرٹیکل6کےکلاز2میں تبدیلی کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق آرٹیکل 6کےکلاز2میں آئینی عدالت کےلفظ کااضافہ کیا جائیگا،آرٹیکل 6کےکلاز2میں ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کیساتھ آئینی عدالت کےلفظ کااضافہ کیاجائیگا،آرٹیکل6کےکلاز2کےتحت سنگین غداری کاعمل کسی بھی عدالت کےذریعےجائزقرارنہیں دیاجاسکےگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ اعلیٰ عدلیہ بطورسپریم کورٹ آف پاکستان کامکمل نام برقرار رکھنے پرغورجاری ہے، اعلیٰ عدلیہ سےردعمل پر27ویں آئینی ترمیم میں تبدیلی پرغورکیا گیا،27ویں آئینی ترمیم میں چیف جسٹس کےعہدےکیساتھ پاکستان کالفظ واپس لگایاجائیگا،27ویں ترمیم میں چیف جسٹس کےعہدےکیساتھ پاکستان کالفظ موجودنہیں تھا،چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےبھی گزشتہ روزچیف جسٹس آف پاکستان کاعہدہ ختم ہونےکی نشاندہی کی تھی۔
یادرہےکہ سینیٹ سےمنظوری کےبعداعلیٰ عدلیہ کےردعمل پر27ویں ترمیم میں تبدیلی پرغورکیاگیا۔

Leave a reply