امریکا:برفانی طوفان نےتباہی مچادی،7شہری ہلاک،9لاکھ افرادبجلی سےمحروم

امریکامیں برفانی طوفان نےتباہی مچادی،جس کےباعث 7شہری ہلاک جبکہ 9لاکھ افرادبجلی سےمحروم ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکاکی متعددریاستیں کئی برسوں بعدشدیدبرفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئیں،واشنگٹن ،نیویارک،ٹیکساس سمیت درجنوں ریاستوں میں شدیدبرفباری نےتباہی مچادی، امریکاکی24ریاستوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی جبکہ واشنگٹن میں تمام ایئرپورٹ اوروفاقی دفاتر بند کردئیےگئے۔
امریکی میڈیاکےمطابق شدیدسردی کےنتیجےمیں اب تک 7افرادہلاک ہوچکےہیں،برفانی طوفان سےریاست یوزیانامیں2افرادہلاک ہوئے،بجلی سےمحروم صارفین کی تعداد9لاکھ تک پہنچ گئی،سکولزاوریونیورسٹیوں نےکلاسزمنسوخ کردیں۔
امریکی میڈیاکےمطابق کئی شہروں میں ایک فٹ سےزائدبرفباری سےمعمولات زندگی مفلوج ہوگئی،طوفان کےباعث متعددہوائی اڈےبند کردئیےگئےجبکہ 16ہزارسےزائدپروازیں منسوخ کی گئیں۔















