امریکا نے جنگ دوبارہ چھیڑی تو ایران پوری طاقت سے حملہ کرے گا،میجر جنرل محسن رضائی

0
10

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے رکن میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف نئی کارروائی کی گئی تو ایران اس کا جواب دے گا اور ممکنہ طور پر نئے محاذ کھولے جا سکتے ہیں۔
ایرانی فوج کے ایک سینئر عہدیدار میجر جنرل علی عبداللہی کے مطابق، اگر امریکا یا ا۔سر۔ا۔ئیل کی جانب سے ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کی گئی تو ایرانی فوج امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی صورتحال پورے خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔
ایرانی عہدیدار نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a reply