وزیراعظم کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیشکش

0
9

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات کریں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ڈھائی سال کی محنت اور ٹیم ورک کے ذریعے ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، میکرو اکنامک استحکام بہت مشکل سے حاصل ہوا، یہی قوم کی منشا اور ہر پاکستانی کی آواز ہے کہ پاکستان کو عظیم بنائیں گے، بدقسمتی نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی ہماری کوششیں بار آور ثابت نہ ہوئیں۔

Leave a reply