امریکی طالبعلموں کا بڑا کارنامہ، ایک گیلن ایندھن میں 2150میل چلنے والی گاڑی تیار کر لی

امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے طالبعلموں نے ایک منفرد تجرباتی گاڑی تیار کی ہے جو انتہائی کم ایندھن میں غیر معمولی طویل فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
طالبعلموں کے مطابق یہ گاڑی روایتی الیکٹرک یا ہائبرڈ ماڈلز سے مختلف ہے اور ایک لیٹر ایتھنول پر سیکڑوں میل کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ماہرین نے اسے “سپر مائلیج” کا نام دیا ہے، جس کا وزن تقریباً 49 کلوگرام ہے اور اس کی تیاری میں ہلکے کاربن فائبر میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس گاڑی کا فیول ٹینک انتہائی چھوٹا ہے، جو صرف 30 ملی لیٹر ایندھن رکھ سکتا ہے، تاہم اس کم مقدار میں بھی یہ تقریباً 20 میل تک کا فاصلہ طے کر لیتی ہے۔
یہ گاڑی بریگھم ینگ یونیورسٹی کے طلبہ نے “شیل ایکو میراتھون” مقابلے کے لیے تیار کی ہے، جس کا مقصد کم سے کم ایندھن میں زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے والی گاڑیاں بنانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی ایک گیلن ایندھن میں تقریباً 2150 میل تک چل سکتی ہے، تاہم اس میں رفتار اور سہولت کی بجائے ایندھن کی بچت کو ترجیح دی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ توانائی کے مؤثر استعمال اور مستقبل کی کم ایندھن والی ٹیکنالوجی کی سمت ایک اہم تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوٹیوب شارٹس میں اب 3 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کرنا ممکن
اکتوبر 5, 2024 -
ایشیاکپ کی ممکنہ تاریخوں اورمقام کااعلان کردیاگیا
جولائی 26, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 |
| 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 |
| 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 |
| 29 | 30 | |||||














