امریکاکاپناہ گزینوں کی امیگریشن پرپابندی طویل عرصےتک برقرار رکھنے کافیصلہ

امریکامیں پناہ گزینوں کی امیگریشن کی درخوستوں پرپابندی طویل عرصےتک برقرار رکھنے کافیصلہ کرلیاگیا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاطیارےمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ پناہ گزینوں کی امیگریشن کی درخوستوں پرپابندی کب تک برقراررہےگی اس سےمتعلق کوئی وقت ذہن میں نہیں ،پناہ گزینوں کی امیگریشن کی درخوستوں پرپابندی طویل عرصےتک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔اس اقدام کےلئےمیرےذہن میں کوئی وقت کی حدنہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق فیصلہ وائٹ ہاؤس کےقریب نیشنل گارڈزپرحملے کے بعدکیاگیاہے۔
ہوم لینڈسیکیورٹی کےمطابق پابندی کااطلاق اُن ممالک پرہوگاجوپہلےہی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
امریکی صدرنےمزیدکہاکہ صومالیہ جیسےممالک میں کوئی حکومت اورکوئی فوج نہیں ہے،ایسےممالک بس ایک دوسرےکومارنےمیں لگےرہتےہیں۔فلوریڈامذاکرات کےبعدیوکرین روس معاہدےکااچھاموقع ہے۔















