ایپل کی طرف سےآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار

0
2

ایپل کی طرف سےآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارکرلی گئی۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی پریس ریلیز کے مطابق یہ ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگی، جبکہ اس پر نہ ہی اشتہارات ہوں گے اور نہ ہی کوئی ٹریکنگ ہوگی۔
مزید برآں اس ایپ میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ فیچر کے ساتھ ڈاکیومنٹ بھیجنے، گروپ چیٹس تشکیل دینے اور اپنے پیغامات میں تبدیلی کرنے یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔
پریس ریلیز کے مطابق اگر ایکس کے شیئر کردہ سکرین شاٹ درست ہیں ،تو ایپ کا انٹرفیس سادہ ہوگا ،جس میں ایکٹیو چیٹس واضح ہوں گی۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ایکس چیٹ صرف وہی صارفین استعمال کر سکیں گے، جن کا ایکس پر اکاؤنٹ ہوگا اور یہ ایپ صرف آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے لانچ کی جائے گی۔

Leave a reply