ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف

ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف،قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟تمام تر تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ایپل نے رواں سال کا سستا ترین آئی فون متعارف کروا دیا ۔آئی فون 17 ای گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای جیسا ہی نظر آتا ہے اوراس فون کے اندر آئی فون 17 والا اے 19 پراسیسر موجود ہے ،مگر سکرین تھوڑی چھوٹی ہے، جو 6.1 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے۔فون کے فرنٹ پر سیلفی کیمرے کیلئے ڈائنامک آئی لینڈ بار کی بجائے پرانے نوچ ڈیزائن کو برقرار رکھا گیا ہے، جس میں سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔
ایپل کے مطابق اے 19 پراسیسر کی پرفارمنس بہت زیادہ تیز ہوگی، جبکہ اے آئی پراسیسنگ بہتر کی گئی ہے،اسی طرح فون کے اندر ایپل کا تیار کردہ سی 1 ایکس موڈیم موجود ہے، تاکہ انٹرنیٹ سپیڈ تیز ہوسکے۔فون کے تحفظ کیلئے سرامکس شیلڈ 2 کو استعمال کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گرنے پر بھی سکرین کو زیادہ تحفظ ملے گا۔آئی فون 17 ای کے بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہے، جو 4K ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔
ایپل کے مطابق پورٹریٹ فوٹوگرافی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، جو فیس آئی ڈی کو سپورٹ کرتا ہے۔فون میں میگ سیف سپورٹ بھی دی گئی ہے ،جو آئی فون 16 ای میں موجود نہیں تھی، تاکہ تیز وائرلیس چارجنگ ممکن ہوسکے۔اس سے ہٹ کر وائی فائی 6، بلیو ٹوتھ 5.3، واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس، سیٹیلائٹ کنکٹویٹی اور ای سم سپورٹ جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔
فون کے اندر آئی او ایس 26 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے، جبکہ ایپل انٹیلی جنس فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔فون کا 256 جی بی سٹوریج والا ماڈل 599 ڈالرز، جبکہ 512 جی بی والا ورژن 799 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا۔یہ فون بلیک، وائٹ اور نئے سافٹ پنک رنگوں میں دستیاب ہوگا اور 11 مارچ سے عالمی سطح پر فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔















