اپیل کے آئی فون کا سب سے سستا ماڈل 4 مارچ کو لانچ ہو گا

0
3

آئی فون کے دیوانوں کیلئے خوشخبری،ایپل کا سب سے سستا ماڈل 4 مارچ کو لانچ ہو گا۔
تازہ ترین لیک کے مطابق ایپل کی جانب سے 4 مارچ کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ایونٹ کا مقصد کیا ہے، مگر مختلف لیکس کے مطابق اس ایونٹ میں آئی فون 16 ای کا نیا ورژن آئی فون 17 ای کے نام سے متعارف کروایا جائے گا۔
یہ ایپل کا 2026 میں سستا ترین آئی فون ہوگا، جس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہوگی۔ ڈیزائن کے لحاظ سے تو یہ لگ بھگ گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای جیسا ہی ہوگا ،مگر چند بہترین اپ ڈیٹس ضرور کی جائیں گی۔ اس فون میں ڈیزائن کے حوالے سے سب سے بڑی تبدیلی ممکنہ طور پر سیلفی کیمرے کیلئے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو استعمال کرنا ہوگی۔
آئی فون 16 ای میں سیلفی کیمرا نوچ ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے، مگر مختلف لیکس کے مطابق آئی فون 17 ای کا فرنٹ کیمرا پل (pill) ڈیزائن میں چھپا ہوگا۔ ایپل کی جانب سے آئی فون 17 ای کے اندر نیا اے 19 پراسیسر دیے جانے کا امکان ہے۔ یہ چپ سیٹ آئی فون 17 میں بھی دیا گیا ہے، یعنی یہ پرفارمنس کے لحاظ سے آئی فون 17 سے کم نہیں ہوگا۔ ایک اور بڑی اپ گریڈ میگ سیف کو آئی فون 17 ای کا حصہ بنانا ہے۔ آئی فون 16 ای میں سادہ وائرلیس چارجنگ سپورٹ موجود ہے، مگر 17 ای میں تیز رفتار میگنیٹک چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی۔
آئی فون 17 ای کے اندر ایپل کا نیا سی 1 ایکش موڈیم دیے جانے کا امکان ہے۔ یہ موڈیم تیز ڈیٹا اسپیڈز اور توانائی کی بچت کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اسی طرح فون کے وائی فائی اور بلیو ٹوتھ فیچرز کیلئے نئی این 1 وائرلیس چپ کو ڈیوائس کا حصہ بنایا جائے گا۔

Leave a reply