مسلح افواج وطن کادفاع کرنےکیلئےہمہ وقت تیارہیں،فیلڈمارشل سیدعاصم منیر

0
5

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے کہا ہےکہ مسلح افواج وطن کا دفاع کرنےکیلئےہمہ وقت تیارہیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق  چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے بہاولپورگیریژن کادورہ کیا،اس موقع پر کمانڈر بہاولپورکورنےفیلڈمارشل سیدعاصم منیرکااستقبال کیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم کوآپریشنل ،تربیتی اورانتظامی امورپربریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ کثیرالنوعیت جنگی تیاریوں پرخصوصی بریفنگ کا انعقاد کیاگیا،فیلڈمارشل سید عاصم منیرنےخیرپورٹامیوالی میں جنگی مشقوں کامشاہدہ بھی کیا ۔مشقوں میں ڈورنز،جدیدنگرانی کےآلات ،الیکٹرانک وارفیئرکااستعمال کیا گیا ۔ جدیدکمانڈ اینڈ کنٹرول میکنزم اوردیگرصلاحیتوں کابھی مظاہرہ کیاگیا۔فیلڈمارشل نےجوانوں کےعزم ،پیشہ ورانہ مہارت اورتیاریوں کوسراہا۔
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرکاکہناتھاکہ مسلح افواج وطن کادفاع کرنےکیلئےہمہ وقت تیارہیں،وطن کی سرحدوں کاہرقیمت پردفاع یقینی بنائیں گے،مستقبل کےہرطرح کےچیلنجزسے نمٹنے کیلئےتیارہیں۔مسلح افواج مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلیاں لارہی ہیں،جنگ کی نوعیت تیزی سےبدل رہی ہے،مسلح افواج ملکی خودمختاری،علاقائی سالمیت کےدفاع کیلئےخطرات سےنمٹنےکومکمل تیارہیں۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکامزیدکہناتھاکہ مستقبل کےمیدان جنگ کےتقاضوں کےلئےہرسطح پراعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیرہے،پاکستانی افواج مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلی کےعمل سےگزرہی ہیں،جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے،مستقبل میں ٹیکنالوجیکل منیورزجسمانی منیورزکی جگہ لیں گے،ٹیکنالوجی کے استعمال کےلئے ذہنی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے،مسلح افواج تیزی سےجدیدٹیکنالوجی اپنارہی ہیں، انوویشن اورانڈیجینائزیشن بنیادی ستون ہوں گے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے روہی ای اسکلزلرننگ حب کاافتتاح کیا،روہی ای اسکلزلرننگ حب طلبہ کے لئے ڈیجیٹل مہارتوں کےفروغ کےلئےقائم کیاگیا، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرنےآرمی پبلک سکول عباسیہ کیمپس کابھی افتتاح کیا۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کاکہناتھاکہ معیاری تعلیم اورکردارسازی کےلئےپاک فوج کاعزم برقرارہے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےای ایم ای ریجنل ورکشاپ کادورہ کیا،جدیدپلیٹ فارمز کی مین ٹیننس ،انڈیجینائزیشن اورجدیدٹیکنالوجی پربریفنگ دی گئی،فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے یاد گار شہدا پر پھول رکھےاورفاتحہ خوانی کی،شہداکی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

Leave a reply