اےایس ایف کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےنیا نغمہ جاری

0
16

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نیا نغمہ جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ نغمہ اے ایس ایف کے جوانوں کے عزم، پیشہ ورانہ لگن اور ملکی ہوائی اڈوں کو محفوظ بنانے کے لیے ان کی شب و روز کی محنت کو اجاگر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
نغمے میں فورس کی روزمرہ ذمہ داریوں، فرض شناسی اور مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ نغمہ ہوابازی کے شعبے میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے والے جوانوں کی انتھک جدوجہد کو عوام کے سامنے لانے کی ایک کاوش ہے۔

Leave a reply