ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کی معیشت سےمتعلق رپورٹ جاری کردی

0
4

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کی معیشت سےمتعلق رپورٹ جاری کردی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کی جی ڈی پی 2025 کیلئے 2.7فیصدسے بڑھا کر 3.0کردی گئی،گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ5.7فیصدریکارڈ کی گئی،بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی ،رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔
اےڈی بی کی رپورٹ میں کہاگیاکہ 2025-26کی گروتھ میں بھی بہتری اورکاروباری ماحول سازگارقرار دیاگیا،جون2025کےسیلاب کےباوجودمعاشی رفتاربرقراررہی،پرائیویٹ سیکٹرکریڈٹ اورکھپت میں اضافہ گروتھ کاباعث بنا،سرمایہ کاری اورانڈسٹری میں ریکوری سےترقی کارجحان جاری ہے،بیرونی طلب کمزور،تجارت میں غیریقینی صورتحال برقرارہے۔

Leave a reply