پشاور:ایف سی ہیڈکوارٹرپرحملہ،پولیس کی ابتدائی رپورٹ تیا ر

0
15

پشاورایف سی ہیڈکوارٹرپرحملےکی پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیا ر کرلی۔
پولیس رپورٹ کےمطابق دھماکااس وقت ہواجب ہیڈکوارٹرمیں پریڈجاری تھی،پریڈکےوقت فیڈرل کانسٹیبلری کے450اہلکارموجودتھے،3خودکش حملہ آورپیدل آئے،تمام نےخودکش جیکٹس پہنی ہوئی تھی،دہشت گردوں کاٹارگٹ فیڈرل کانسٹیبلری کی پریڈتھا۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، دھماکے کے فوری بعد دو حملہ آور سائیڈ گیٹ سے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے، دونوں خودکش حملہ آوروں کے پاس رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ بھی تھے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور اندر داخل ہونے کے بعد دائیں جانب موٹر سائیکل اسٹینڈ پر پہنچے، خودکش حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد لوگوں کو یرغمال بنانا تھا، ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ افسران بیٹھتے ہیں اور نفری بھی زیادہ ہوتی ہے، ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں پریڈ بھی ہو رہی تھی تاہم ایف سی ہیڈ کوارٹرز کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply