امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ، کھڑکیاں توڑ دی گئیں، مشتبہ شخص زیر حراست

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر رات کے وقت نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے، جس میں متعدد کھڑکیاں توڑ دی گئیں۔ اس حملے کے بعد سیکرٹ سروس اور مقامی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
سیکریٹ سروس کے ایجنٹس پیر کی صبح کے ابتدائی اوقات میں جائے وقوعہ پر پہنچے، اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس نے وینزویلا میں ہونے والی امریکی فوجی کارروائی کی نگرانی کی، اور اس کے بعد واپس آئے تھے۔پولیس اور سیکرٹ سروس کے اہلکار اس واقعے کے بعد گھر کے اندر نظر آئے، تاہم یہ سمجھا جا رہا ہے کہ نہ تو وینس اور نہ ہی ان کا خاندان اس وقت گھر پر تھے جب حملہ کیا گیا۔















