پنجاب میں مویشی منڈیوں کی نیلامی مکمل، 108منڈیاں 13.28ارب روپے میں نیلام

پنجاب میں لاہور سمیت صوبے بھر کی 114 میں سے 108 مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مجموعی طور پر 13.28 ارب روپے میں 108 مویشی منڈیوں کی نیلامی ہوئی جبکہ 6 منڈیوں کو غیر سنجیدہ بولیوں کی وجہ سے دوبارہ نیلام کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں بڑے جانور کے لیے یونیفائیڈ فیس 1500 روپے اور چھوٹے جانور کے لیے 300 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پارکنگ فیس ختم کر دی گئی ہے۔ نیلامی میں 16 فیصد پی آر اے ٹیکس بھی شامل کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی تبدیلی کسانوں کو براہ راست ریلیف دینے اور ٹھیکیداروں کی جانب سے غیر حقیقی بولیوں اور قیمتوں کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔
ملک بھرمیں ژالہ باری اورشدیدبارش کاالرٹ جاری
مئی 15, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














